اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کو ختم کر دیا

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے چکن کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کو ختم کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مرغی کی قیمتیں مقرر کرنے اور بھاری جرمانوں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چکن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لئے تمام فریقین سے مشاورت لازم قرار دے رکھی ہے، حکومت چکن کی از خود قیمتیں غیر قانونی طور پر مقرر کر کے کاروبار تباہ کررہی ہے۔

اس موقع پر سرکاری افسر نے موقف اپنایا کہ چکن کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی عائد نہیں کی گئی جس پر عدالت نے جواب دیا کہ اگر ایسی کوئی پابندی ثابت ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، کمانڈنٹ پنجاب بارڈر ملٹری پولیس نے تحریری جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔

بعدازاں عدالت نے چکن کی بین الصوبائی نقل وحرکت پر پابندی کو ختم کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ قانون میں ایسی پابندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے