23 Aug 2024
(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معترف نکلے ہیں۔
گوتم گمبھیر نے سابق پاکستانی لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے ساتھ ایک آن لائن پروگرام میں بابر اعظم کے حوالے سے بات کی اور انہیں مشورے بھی دیئے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ بابر اعظم کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بیٹر بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں، انہیں پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا۔