اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس حضرت علی ہجویریؒ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

23 Aug 2024
23 Aug 2024

(لاہور نیوز) چہلم حضرت امام حسینؓ اور عرس حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کیلئے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کر دیا گیا۔

ٹریفک ایڈوائزری پلان کے مطابق 5 ڈی ایس پیز، 111 ٹریفک انسپکٹرز اور 9 سو وارڈنز فرائض انجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 15 فوک لفٹرز، 04 بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے، عزاداروں اور زائرین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے 7 پارکنگ سٹینڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔

چہلم حضرت امام حسینؓ کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے منتظمین، لائسنس دار اور متولیان کے وفد نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب سے ملاقات کی، ملاقات میں مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

منتظمین اور امن کمیٹیوں کی مشاورت سے غیر ضروری طور پر کسی راستے کو بند نہیں کیا جائیگا، حضرت عثمان علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے۔

تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، چہلم کے موقع پر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں گے، امن و امان کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے