22 Aug 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 9 مئی واقعہ کے وعدہ معاف گواہ واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ منحرف ہوگئے۔
سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت میں 164 کے بیان سے متعلق درخواست دائر کر دی۔
واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل ملک نے درخواست دائر کی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ہم نے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر کوئی ایسا بیان کسی مجسٹریٹ کے سامنے یا تحریری طور پر نہیں دیا۔
انہوں نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ ہمیں عمران خان نے ہمیشہ ہمیں پرامن جدوجہد کا درس دیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات سے متعلق ہمارے بیانات کی کوئی حقیقت نہیں۔