اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کی تیاریاں شروع

22 Aug 2024
22 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس 2024 ختم ہونے کے ساتھ ہی لاس اینجلس اولمپکس 2028 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔

امریکا میں شیڈول ان گیمز میں 5 نئے کھیل فلیگ فٹبال، بیس بال، کرکٹ، لیکروس اور سکواش شامل ہوں گے۔

لاس اینجلس قبل ازیں 2 مرتبہ 1932 اور 1984 میں اولمپک مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے، کاروں کے اژدھام کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور شہر میں اولمپک مقابلوں کے مقامات کو منفرد حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھیلوں کے کسی بھی مقام پرجانے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کی جائے گی۔

اس کے لئے سرمایہ کاری کے ساتھ دیگر امریکی شہروں اور ریاستوں سے 3 ہزار کے قریب بسیں مستعار لی جائیں گی، 14 جولائی 2028 کو افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، گیمز 30 جولائی تک جاری رہیں گیں، بعدازاں پیرا اولمپک گیمز 15 سے 27 اگست تک ہوں گی۔

مقابلے دیگر شہروں میں بھی ہونے ہیں، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اولمپک ویلج قائم ہو گا، ایل اے میموریل کولیزیم اولمپک کی تین افتتاحی تقریبات اور ایتھلیٹکس مقابلوں کی میزبانی کرنے والا پہلا سٹیڈیم بن جائے گا۔

لاس اینجلس ایرینا جمناسٹک، ایکسپوزیشن پارک غوطہ خوری کی میزبانی کرے گا، ساحلی پٹی پر واٹر فرنٹ میراتھن، تیراکی، ٹرائیتھلون اور کشتی کے مقابلے ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے