21 Aug 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن 9 مئی کے ٹارگٹ فیض حمید نے چنے، افرادی قوت عمران خان نے دی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید دونوں کا ابجیکٹو ایک تھا، وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نومئی کے بعد تمام تر رابطے جاری رہے، نومئی کے ٹارگٹ فیض حمید نے چنے۔
نومئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نےدی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے دور میں بھی کسی فوجی کا ملٹری ٹرائل نہیں ہوا، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی، اگر بانی پی ٹی آئی کا فوجی ٹرائل ہوا تو وہ اوپن ہو گا۔