اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: عمران اور بشریٰ کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہور نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں غیر مؤثر قرار دیدیں جبکہ توشہ خانہ ریفرنس ٹو کال اپ نوٹسز کے خلاف درخواستیں بھی خارج کر دیں۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دستاویزات فراہمی کی درخواست منظور کر لی گئی جبکہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کا ریکارڈ عدالت پیش کر دیا۔

القادر ٹرسٹ کیس بند کرنے کی کاپی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا کو فراہم کر دی گئی تاہم 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حتمی فیصلہ نہ سنانے کا حکم ختم کر دیا گیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے