اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بنیادی اشیاء کی سستے داموں فراہمی، کام نہ کرنیوالے افسران گھر جائیں گے، ڈی سی لاہور

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) بنیادی اشیا کی سستے داموں فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی، ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا ہے کہ بنیادی اشیاء کی سستے داموں فراہمی کیلئے کام نہ کرنے والے افسران گھر جائیں گے۔

ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد  ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شرکت اجلاس میں شرکت کی۔

دوران اجلااس ڈی سی کو اشیاء ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈی سی کا کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کے لئے انتطامی افسران کو اہم ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ازخود فیلڈ میں نکل کر دورے کریں، اگر کسی بھی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بجائے ان کا کوئی منشی فیلڈ میں پایا گیا تو پیڈا ایکٹ کے تحت سخت کارروائی ہو گی۔

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ سبزی و پھلوں کے سٹالز پر سرکاری نرخنامہ ہر صورت نمایاں جگہ آویزاں کروایا جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر ازخود چیک کروں گا۔

 ڈی سی لاہور  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف کی فراہمی کی کاوشیں جاری ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے