اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس سکیورٹی عملہ سراپا احتجاج، سروس معطل

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) میٹرو بس کا سکیورٹی عملہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج بن گیا، احتجاجی مظاہرین نے میٹرو بس سروس بھی معطل کرا دی۔

میٹرو بس  کی سکیورٹی  کیلئے ہائر کی گئی  سکیورٹی کمپنی 2000 کے ملازمین نے میٹرو بس کلمہ چوک اسٹیشن پر دھرنا دے دیا، احتجاجی ملازمین نے میٹرو بس سروس کو بھی معطل کر دیا۔

احتجاجی مظاہرین  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کمپنی کے ملازمین کو گزشتہ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ سکیورٹی کمپنی 2000 کا کنٹریکٹ بھی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ ختم  ہوچکا ہے، ہفتے کے روز بھی میٹرو بس سکیورٹی عملے نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا تھا۔

یاد رہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے نئی کمپنی کو  سکیورٹی کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے