شہرکی خبریں
پاکستان کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ
20 Aug 2024
20 Aug 2024
(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ اس تجربے کا مقصد فوجیوں کی تربیت اور مختلف آلات کی کارکردگی جانچنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سٹرٹیجک پلان ڈویژن، آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مشاہدہ کیا، ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور دیگر عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب تجربے پر متعلقہ ٹیم کو مبارکباددی ہے ۔