اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

15 سینئر افسران کے تقررو تبادلے پنجاب پولیس میں

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور نے کئی اہم اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر تبدیل کر دیئے، کل 15 سینئر پولیس افسران کے تقرروتبادلے کئے گئے ہیں۔

آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔

اختر فاروق کو ڈی پی او میانوالی، سید ندیم عباس کو ڈی پی او ننکانہ صاحب، بلال افتخار کو ڈی پی او جھنگ، راشد ہدایت کو ڈی پی او اوکاڑہ، آصف امین کو ڈی پی او مری، طارق عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹرایڈمن ایس پی پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زنیرہ اظفر کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی، صبا ستار کو ایس ایس پی انوسٹی گیشنز راولپنڈی، محمد معاذ ظفر کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور، سید عزیز کو ایس پی ٹیکنیکل ، ٹیلی کمیونیکشن لاہور، ہشام بن اقبال کو ایس پی انٹیلی جنس سپیشل برانچ پنجاب، مغیث احمد ہاشمی کو چیف ٹریفک افیسر مری، اویس علی خان کو ایس ڈی پی او مری تعینات کردیا گیا۔

 آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او مری ارشد محمود کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے