اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹی کی نشاندہی پر نشترکالونی سے ظلم و تشدد کا شکار لڑکی بازیاب

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی نشاندہی پر لاہور پولیس نے نشتر کالونی سے ظلم اور تشدد کا شکار لڑکی کو بازیاب کرالیا۔

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لڑکی پر ظلم اور تشدد کی کال موصول ہوئی، متاثرہ لڑکی نے کہا کہ مجھے مارنے کی پلاننگ کر لی گئی ہے،مجھے بچایا جائے۔

لڑکی نے بتایا اس نے میانوالی میں پسند کی شادی کی اس کے رشتے دار زبردستی لاہور لے آئے ہیں، لڑکی نے رشتے داروں کے چنگل سے نکالنے کی درخواست کی۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی پہلی بار لاہور آئی تھی اور اسے جگہوں کی پہچان بھی نہیں تھی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے لوکیشن منگوائی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے خاتون کے ایڈریس پر پولیس کو بھجوایا۔

اتھارٹی ترجمان نے مزید کہا کہ سیف سٹیز کی نشاندہی پر نشتر کالونی پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کرالیا،  پولیس نے لڑکی کی رضامندی پر اسے دارالامان بھجوا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے