شہرکی خبریں
احمد سلمان بلوچ کی قیصر شریف کے گھر آمد، بھائی کی وفات پر تعزیت و دعائے مغفرت
19 Aug 2024
19 Aug 2024
(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ نے جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف کے گھر جار کر انکے بھائی کی وفات پر تعزیت و دعائے مغفرت کی۔
جماعت اسلامی جنوبی لاہور کے نائب امیر احمد سلمان بلوچ نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سے انکے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
علاوہ ازیں احمد سلمان بلوچ ٹاؤن شپ میں سابق صدر بزم پیغام لاہور ارمغان صدیقی کے گھر آئے، حافظ عبدالرحمن صدیقی کے بہنوئی، ارمغان صدیقی کے والد کے انتقال پر تعزیت و دعائے مغفرت کی۔
احمد سلمان بلوچ نیسپاک میں سیاسی و سماجی رہنما انس واحدی کے گھر بھی آئے اور خبیب احمد واحدی کے انتقال پر تعزیت و دعائے مغفرت کی۔