شہرکی خبریں
معاہدے پر عملدرآمد کیلئے حکومتی اور جماعت اسلامی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات طے
19 Aug 2024
19 Aug 2024
(لاہور نیوز) نائب امیر جماعت پاکستان لیاقت بلوچ کا وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کی اگلے چند روز میں لاہور یا اسلام آباد میں ملاقات طے ہوگئی، ملاقات میں معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔
وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے معلوم کیا آپ کے حافظ نعیم الرحمان کہاں ہیں؟ لیاقت بلوچ نے کہا حافظ نعیم الرحمان پورے ملک کے دورے پر ہیں تاکہ معاہدے کے مطابق عوام کو لازماً ریلیف مل جائے اور حکومت غفلت نہ کرے۔
وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا وزیراعظم شہبازشریف عوام کو ریلیف دینے اور عوام کی مشکلات میں کمی لانے کے حوالے سے بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔