اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رؤف حسن نے کوئی بھی غیرقانونی کام نہیں کیا: بیرسٹر گوہر خان

19 Aug 2024
19 Aug 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ رؤف حسن نے جو بھی رابطے رکھے وہ نارمل ہیں، کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ رؤف حسن پڑھے لکھے آدمی ہیں، آرٹیکلز لکھتے رہے ہیں، صحافیوں کا صحافیوں سے رابطہ رہتا ہے، رؤف حسن نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی، پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی، امیدوار زیادہ سے زیادہ تعداد میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں، ہم نے بلدیاتی انتخابات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت سب کیلئے اور مستقل کم ہونی چاہیے، ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، ترقیاتی فنڈز سے رقم نکال کر ریلیف دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے