18 Aug 2024
(لاہورنیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نومولود بچوں کی خریدوفروخت میں ملوث گروہ گرفتار کروا دیا ۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے نومولود بچوں کی خریدوفروخت میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کی ۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمدنے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے گروہ کے قبضے سے نومولود بچی کو تحویل میں لے لیا، نومولود بچوں کی خریدوفروخت میں ملوث گروہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ گروہ تین مرد اور خاتون شامل ہیں۔