اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئندہ دو روز میں ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

18 Aug 2024
18 Aug 2024

(لاہور نیوز) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ دو روز میں ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں طوفانی اور موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جس کے باعث تمام بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

نیشنل  ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج شام یا رات سے کل تک وقفے وقفے کے ساتھ مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علاقوں میں بھی اربن فلڈنگ کا امکان ہے، تمام متعلقہ محکمے چوکس رہیں  اور حفاظتی اقدامات  کو یقینی بنائیں۔

ادھر صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا، لاہور کے مختلف علاقوں کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ ،  چونگی امرسدھو میں بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے