چہلم وعرس کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،امن کی فضاکوبرقرار رکھاجائیگا،ڈی آئی جی آپریشنز
(لاہورنیوز) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ چہلم وعرس کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،امن و امان کی فضاکوبرقرار رکھاجائے گا۔
رپورٹ کےمطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران اور ڈی سی لاہور کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تمام مسالک کے علماء کرام،پولیس ،الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں چہلم حضرت امام حسین اور عرس حضرت داتا علی ہجویری (ر) کی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے شر کا سے اظہار خیال کرتے ہوئےڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ چہلم کے جلوس کے شرکاء اور داتا دربار آنے والے زائرین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی،چہلم وعرس کے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، ڈویژنل ایس پیز اپنے علاقوں کے علماء اور امن کمیٹی ممبران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
محمد کامران فیصل نے مزید کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں اورسیف سٹی کیمروں کی مدد سےمرکزی جلوس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی جبکہ علماء کرام کے تعاون سے امن وامان کی فضاء کوبرقرار رکھاجائیگا،لاہور پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر دونوں پروگراموں کوپرامن بنائے گی۔
اجلاس کے موقع پر ڈی سی لاہور کا بھی کہنا تھا کہ جلوس کے روٹ پر پیچ ورک، سٹریٹ لائٹس ورکنگ کنڈیشن میں رکھے جائیں گے۔