اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا 6 فاسٹ باولرز سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے اپنے فاسٹ باولرز کے بارے میں اہم بات کہہ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان  سے بات کرتے ہوئے شان مسعود کا کہناتھا کہ فاسٹ باولرز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت روٹیٹ کریں گے کیونکہ آئندہ آنے والے سیزن میں پاکستان کو اہم میچز کھیلنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کھیلے تاہم تیسرے میچ میں ہمیں انہیں آرام دینا پڑا کیونکہ آنے والے وقت میں انہیں ٹی20 ورلڈکپ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنی تھیں۔

شان مسعود نے کہا کہ موجودہ اسکواڈ میں 6 انتہائی باصلاحیت پیسر ہیں، ہر ایک ٹیم کو کچھ منفرد پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ تمام ساتھ ہی کھیلیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر ہمیں لگا کہ اپنے پریمیئر باولر کو آرام دینا ضروری ہے تو ان پیسرز کی وجہ سے ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ بروقت فیصلہ کرسکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے