اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم آزادی پر ہماری جماعت کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا: ملک احمد خان بھچر

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی و رہنما تحریک انصاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر ہماری جماعت کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔

لاہور پریس کلب میں ارکان  پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمارے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، ارکان اسمبلی پر مقدمات درج ہوئے، جبر کا یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ 16  ماہ سے ہماری جماعت کے خلاف آپریشن  کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف صرف 9  مئی کی شفاف تحقیقات چاہتی ہے، جلد بڑی احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں شخصیات کی بنیاد پر قانون سازی کی جارہی ہے جو جمہوریت کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے