اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم آزادی پر ون ویلرز سے نمٹنے کیلئے ٹریفک پولیس کی تیاریاں مکمل

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) یومِ آزادی پر ون ویلرز سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او ) لاہور عمارہ اطہر  نے کہا  ہے کہ ون ویلرز اور ان کے سہولت کار موٹر مکینکس کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، ون ویلرز کی موٹرسائیکل تیار کرنے والے مکینکس  کو جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکلیں تھانوں اورٹریفک سیکٹرز میں بند کروائی جائیں گی،بغیر ہیلمٹ اور تیز رفتاری سمیت 19 دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں پر آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کارروائی کرے گا۔

عمارہ اطہر نے مزید بتایا کہ مصروف اور اہم شاہراہوں پر 50 سے زائد عارضی ناکہ جات قائم ہوں گے،ایس پیز کی سپرویژن میں 12 ڈی ایس پیز اور  600 سینئر ٹریفک وارڈنز تعینات ہوں گے جبکہ  22 فوک لفٹرز،3 بریک ڈاؤنز اور 3 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ جشن آزادی کے دوران خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف بھی مقدمات درج کروائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے