(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے میرون جوڑے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کے دل موہ لیے۔
حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نے معروف کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کیلئے فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
مذکورہ تصاویر میں مریم نفیس نے میرون رنگ کا جوڑا زیب تن کررکھا ہے جبکہ کچھ تصاویر میں وہ پیلے اور گلابی رنگ کے ملبوسات میں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
میرون جوڑے کے ساتھ اداکارہ نے نیلے رنگ کا کنٹراسٹ ڈوپٹہ بانہوں میں لپیٹ رکھا ہے اور ساتھ ہی ساتھ گلاب کا پھول بھی ہاتھ میں لیے دلکش اداؤں سے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہی ہیں۔
اس موقع پر اداکارہ نے بالوں کو کھول رکھا ہے جبکہ گہرے میک اپ اور شوخ و چنچل اداؤں میں اداکارہ کا حسن دو آتشہ ہو رہا ہے۔
تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبتوں کی برسات بھی کی جارہی ہے۔