اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی گینگ سے منسلک 3 ملزمان گرفتار

13 Aug 2024
13 Aug 2024

(لاہور نیوز) ایف آئی نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران بین القوامی گینگ سے منسلک حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں بینک اہلکار بھی شامل ہیں، ملزمان کی شناخت فیصل ندیم، مجاہد سلیم اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی اور انہیں ڈنگہ کھاریاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 13 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے، موبائل فونز، رجسٹرز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک تھے، ان کے گینگ کے دیگر ساتھی بیرون ملک سے آپریٹ کر رہے ہیں جبکہ ملزمان کسی قسم کا لائسنس پیش کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان برآمد ہونے والی بھاری رقوم کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے