اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کا رواں برس نوجوانوں کو 10 لاکھ سمارٹ فونز دینے کا اعلان

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس نوجوانوں کو 10 لاکھ سمارٹ فونز دینے کا اعلان کردیا۔

عالمی یوم نوجوانان کےموقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کےزیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ہم سب نوجوانوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، ماضی میں خادم اعلیٰ کے طور پر خدمت کی، اب  تمنا ہے کہ  بطور وزیراعظم خادم بن کرخدمت کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ  نوجوان نسل ملک کی تقدیربدل سکتی ہے، پاکستان کےنوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، اگرنوجوانوں کو چین جیسےمواقع ملیں تو خوشحالی کا انقلاب لا سکتے ہیں، 77 سال گزر گئے پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں تھی، افسوس ملک میں قرضوں کے پہاڑ ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ کی شادیاں خلیج میں ہوتی ہیں، قائداعظم نے امیر اور غریب کے لیے الگ پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا، حکومت اور وزیروں کو ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، نوجوانوں کو وسائل مہیا کر دیئے تو نوجوان ملک کوعظیم مملکت بنائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس سال دس لاکھ بچوں کو میرٹ پر سمارٹ فونز دیں گے، زراعت کی پیداوار بڑھانے کے لیے بچوں کوچین سےٹریننگ دلوائیں گے،ماضی کا رونا دھونا نہیں سیکھ کر آگےبڑھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہاکی کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، 40 سال بعد پاکستان نےگولڈ میڈل جیتا، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام بلند کیا، ہمیں مایوسی کےاندھیروں کو دھکیل کر روشنیوں کی طرف جانا ہے، شبانہ روزمحنت کریں گے تو پاکستان عظیم ملک ضرور بنے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے