اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

امام مسجد نبویؐ کی گورنر ہاؤس آمد، سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(لاہور نیوز) امام مسجد نبوؐی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور آمد پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ آپ کا آنا ہمارے لیے باعث مسرت اور اعزاز کی بات ہے۔

امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے گورنر ہاؤس کی جامعہ مسجد میں نماز ظہر کی امامت بھی کی، گورنر ہاؤس کے سٹاف اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے امام مسجد نبویؐ کی امامت میں نماز ادا کی۔

ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد روح پرور دعا بھی کروائی، امام مسجد نبویؐ نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

بعدازاں معزز مہمان کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا،گورنر سردار سلیم حیدر خان نے امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کو گورنر ہاؤس کی تاریخی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے