12 Aug 2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی 5 نئی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی عارف محمود گل قائمہ کمیٹی برائے سی اینڈ ڈبلیو کے چیئرمین منتخب ہو گئے، ممبر صوبائی اسمبلی نور الامین وٹو کو قائمہ کمیٹی برائے ریونیو کا چیئرمین تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح ممبر صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ قائمہ کمیٹی برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، ممبر صوبائی اسمبلی ملک لال محمد قائمہ کمیٹی برائے ہائرایجوکیشن اور ممبر صوبائی اسمبلی ذوالفقار علی شاہ قائمہ کمیٹی برائے ایگریکلچر کے چیئرمین ہوں گے۔