12 Aug 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اورمفصل تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر لاء افسران کو نوٹسز جاری کردیئے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چودھری محمد بلال ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل، آئی جی اور صوبہ بھر کی انسداد دہشتگردی عدالتوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان کیسز میں مختلف ملزمان ہیں اور کیا پتا وہ اپنے شہروں میں اس حوالے سے مطمئن ہوں۔
بعدازاں عدالت نے 9مئی کے تمام کیسز یکجا کرنے اور مفصل تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر لاء افسران کو نوٹسزجاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔