اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وزیراعظم کی ہدایت پر اولمپیئن ارشد ندیم کے ڈیرے کو بجلی کی فراہمی کا حکم

12 Aug 2024
12 Aug 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

میپکو نے وزیراعظم کی ہدایت پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے چک 101/15 ایل میاں چنوں میں بجلی سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لئے مٹیریل پہنچا دیا ہے۔

آج 12 اگست کو میپکو کچا کھوہ اور کنسٹرکشن سب ڈویژنوں کی ٹیم ارشد ندیم کے ڈیرے تک بجلی فراہم کرنے کے لئے پولز، ٹرانسفارمر اور لائن نصب کرے گی۔

ارشد ندیم کی آبائی رہائش گاہ چک 101/15 ایل کی آبادی 200 گھروں پر مشتمل ہے اور گاؤں میں بجلی دستیاب ہے، گاؤں میں بجلی فراہمی کے نظام کی اپ گریڈیشن کے لئے مزید 4 پولز اور 100 کے وی اے کا ایک ٹرانسفارمر نصب کیا جا رہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر ناصر ایاز گرمانی کی ہدایت پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو سیف اللہ سرانی، ایس ای خانیوال سرکل ساجد حسین گوندل سمیت دیگر افسران نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

میپکو افسران نے ارشد ندیم کو جیولین مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور وفاقی وزیر، میپکو چیف کا بجلی سسٹم کی اپ گریڈیشن کا پیغام پہنچایا۔

میپکو ترجمان کے مطابق ارشد ندیم کے ڈیرے پر بجلی فراہم کرنے کے لئے پولز اور ٹرانسفارمر کی تنصیب آج شام تک مکمل کر لی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے