اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب اسمبلی اجلاس: اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی نے اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 43 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان نے کی، پاکستان کی تاریخ کا پہلا خصوصی اجلاس ہے جو اقلیتوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں  غیر ملکی سفیروں اور وفود نے بھی شرکت کی۔

اپوزیشن اراکین اسمبلی نعرے لگاتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے، اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے ایوان میں آنے والے سفیروں اور غیر ملکی وفود کو خوش آمدید کہا۔

پینل آف چیئر کا اعلان

اجلاس میں سپیکر نے خصوصی اقلیتی ممبران پر مشتمل پینل آف چیئر کے ناموں کااعلان کیا، پینل آف چیئر  میں اقلیتی ارکان سونیا عاشر، فلبوس کرسٹوفر ،عمایول اطہر اور اعجاز مسیح کے نام شامل  ہیں۔

اقلیتوں کو خراج تحسین  کی قرارداد منظور

اقلیتی رکن شکیلہ جاوید نے اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے قرار داد پیش کی۔

قرار داد کے متن میں لکھا گیا کہ پاکستان کی اقلیتیں سیاسی، قومی اور دفاعی محاذ پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں،  11 اگست کا دن اقلیتوں کےلئے مخصوص کیاگیا جو تاریخی اقدام ہے، پاکستان میں اقلیت کے کردار اور ملک کےلئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

پنجاب اسمبلی نے اقلیتی رکن شکیلہ جاوید کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمتی قرارداد

اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر مذمتی قرارداد پیش کی۔

قرار داد کے متن میں لکھا گیا کہ پاکستانی عوام غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینی علاقے میں کئی دہائیوں سے ظلم کررہا ہے جو بربریت ہے، ایوان معصوم اور نہتے بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتا ہے۔

متن میں لکھا گیا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت بدترین انسانی المیہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی، اسرائیل فلسطین میں سنگین جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے،  پاکستانی عوام فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور اب حملوں کی آڑ میں توسیعی منصوبوں کو مسترد کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ  فلسطین میں اسرائیلی حملے روکے جائیں اور زخمی و بیمار فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دی جائے،  دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،  سلامتی کونسل فلسطین میں امن قائم کرنے کےلئے کردار ادا کرے۔

متن میں لکھا گیا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ایوان فلسطین کی سیاسی و اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتاہے،  ایران میں اسرائیل کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کی مذمت کرتا ہے اور اسے دہشت گردی قرار دیتا ہے، ایوان اسماعیل ہانیہ کے اہلخانہ سے دلی اظہار تعزیت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ شہید کو جوار رحمت میں جگہ اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مسودہ قانون انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن پنجاب 

پنجاب اسمبلی اجلاس  کے دوران مسودہ قانون انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن پنجاب 2024ء بل ایوان میں پیش کردیا گیا، بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پیش کیا۔

ارشد ندیم کو قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن سمیع اللہ خان نے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ارشد ندیم گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں جن کی کامیابی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن ہوا، ارشد ندیم غریب گھر اور چھوٹے ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔

متن میں مزید لکھا گیا کہ انسان عزم و جذبہ سے کامیابی حاصل کرتا ہے، ارشد ندیم ایشیا کی سطح پر بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں لہٰذا انہیں قومی ہیرو قرار دیا جائے۔

سپیکر کی رولنگ

دوران اجلاس حکومتی رکن امجد علی جاوید نے ایوان میں پیش کئے جانے والے مسودہ کو انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی پیش کرنے کی استدعا کر دی۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے رولنگ دی کہ آئندہ جب بھی پنجاب اسمبلی کااجلاس ہو تو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی مسودہ پیش کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے