اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

فورسز کے بہادر جوانوں نے لازوال قربانیاں دیکر تاریخ رقم کی : محسن نقوی

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وادی تیراہ میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنی قیمتی جان دے کر خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے بہادر افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے، شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے