اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے: وزیراعظم شہباز شریف

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا اہم کردار ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے لاہور میں منعقد کی گئی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے، یوم آزادی کی آمد آمد ہے،  آج ہم اقلیتوں کا دن منا رہے ہیں،اقلیتی برادری نےپاکستان کی تعمیروترقی میں اہم کردارادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کےدن قائداعظم نےایک تاریخی بیان دیا تھا، قائداعظم نے کہا تھا کہ سب اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لیے آزاد ہیں، بانی پاکستان نےکہا تھا کہ سب برابر ہیں۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کی سکیورٹی کےلیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، اقلیتی برادری نےپاکستان کےحق میں ووٹ دیا تھا، یہ کوئی معمولی باتیں نہیں ہے،  اقلیتی برادری نےملکی سرحدوں کی حفاظت کےلیےاپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اقلیتی برادری کےحقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی، اقلیتی برادری کےحقوق کےلیےکاوشیں جاری رکھیں گے، اقلیتی برادری کےکوٹہ کے حوالے سے پوائنٹ نوٹ کر لیے ہیں، صوبائی حکومتیں بھی اقلیتی برادری کے حوالے سے یکسو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری نےہمیشہ ملکی استحکام اور ترقی کے لیے کردار ادا کیا، اقلیتی برادری ہر شعبے میں ملک وقوم کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سےغزہ میں ظلم ڈھایا جارہا ہے، غزہ میں ظلم کی وجہ سےآزادی کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں، گزشتہ دنوں نمازکےدوران بمباری کی گئی، دن رات اسرائیل کےمظالم جاری اور دنیا خاموش ہے، اسرائیل کیخلاف قراردادوں کووقعت نہیں دی جاتی، غزہ میں ظلم اور زیادتی کی مثال نہیں ملتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے