اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے: چودھری سالک حسین

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے۔

لاہور میں اقلیتوں کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان کی تعمیرو ترقی میں اقلیتی برادری کا کلیدی کردارہے، ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین نے کہا کہ  قومی شعبوں میں اقلیتوں کی خدمات قابل تعریف ہیں،  پاکستان کا قومی جھنڈا اقلیتوں کی واضح نمائندگی کرتا ہے،  ہمارا آئین اقلیتوں کے تحفظ اور معاشرتی حقوق کا ضامن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن و بھائی چارے کے لئے مذہبی ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، ملک کی ترقی میں اقلیتی برادری کا کردار قابل تعریف ہے، اقلیتوں کا تحفظ حکومت کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی کی مذہبی ذمہ داری ہے، ملکی سالمیت، بقا اور ترقی کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے