اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوشش ہوگی ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دیں: شان مسعود

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(لاہور نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دیں۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ  بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں،  کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بال کوچز بہترین ہیں، بہت اچھا موقع ہے کوچز کے ساتھ کام کرنے کو مل رہا ہے،  9 ٹیسٹ میچز میں سے زیادہ میچز جیتنا ہوں گے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ  ٹیم مینجمنٹ  میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں،گزشتہ 10 ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی،  آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیتے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعثِ فخر ہے،  ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان اپنے سٹائل کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا، ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں،  ایسی کرکٹ کھیلیں گے جس سے پاکستانی شائقینِ کرکٹ کو ارشد ندیم کی طرح خوشیاں دے سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے