اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں: میر حمزہ

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ  ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے تسلسل کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے،پرفارمنس بہتر کرتے کرتے ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کافی وقت لگ گیا۔

انہوں نے دورہ آسٹریلیا کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باؤلنگ کر کے بہت اچھا لگا، شاہین آفریدی نے بہت حوصلہ افزائی کی ۔

قومی فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ  میلبرن میں شاہین آفریدی نے میچ کے آغاز  میں ہی دو وکٹیں حاصل کر لیں تو میں بھی وکٹیں لینے کے بارے میں سوچ رہا تھا اور پھر میں نے بھی ایک ہی اوور میں دو وکٹیں حاصل کرلیں لیکن بدقسمتی سے ہم وہ ٹیسٹ نہ جیت سکے۔

میر حمزہ نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں ہمیں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوئی اگر وہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، دورہ آسٹریلیا کے لئے ہم نے سخت محنت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے بہت زیادہ فائدہ رہا ہے، اس سیزن میں میچز زیادہ ہیں لہٰذا ہمیں اپنی فٹنس کا بہت زیادہ خیال رکھنا پڑے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے