(ویب ڈیسک) لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی جشن آزادی میراتھن ریس اور فیملی فن ریس اختتام پذیر ہوگئی۔
میراتھن ریس کے جائزے کے لیے صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب سپورٹس بورڈ بھی لبرٹی چوک پر موجود تھے۔
جشن آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس لبرٹی چوک سے شروع ہوتے ہوئے ریس کے شرکاء حفیظ سنٹر، مین مارکیٹ،صدیق ٹریڈ سنٹر سےگزرتے ہوئے کینال روڈ، پنجاب کارڈیالوجی، شادمان انڈر پاس سےقرطبہ چوک پہنچے۔ میرا تھن ریس شمع چوک، اچھرہ سٹاپ، مسلم ٹاؤن سے لبرٹی چوک پراختتام پذیر ہوئی۔
دوسری جانب فیملی فن ریس لبرٹی چوک سے شروع ہوکرحفیظ سنٹر، چوہدری ظہور الہٰی روڈ سے گزرتے ہوئے مین مارکیٹ، کے ایف سی سے ہوتے ہوئے صدیق ٹریڈ سنٹر پراختتام پذیرہوئی۔
واضح رہے کہ لبرٹی چوک سے شروع ہونے والی میراتھن ریس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی تھی ، موسلادھار بارش کی وجہ سے ایتھلیٹس بھیگ گئے اور بارش سے بچنے کیلئے بڑی تعداد میں ایتھلیٹس نے کیمپوں میں پناہ لی۔
ریس صبح 7 بجے شروع ہونی تھی، جس کا ٹائم بڑھا کر آگے کر دیا گیا تھا۔ جشن آزادی کے حوالے سے ہونے والی اس میراتھن ریس کو پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی رس قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 12 کلومیٹر ریس میں بڑی تعداد میں ایتھلیٹس شریک ہوئے جبکہ اس کے ساتھ 3 کلومیٹر فیملی فن ریس کا بھی آغاز کیا گیا جس میں مردوں کے ساتھ خواتین ایتھلیٹس بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔