اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ناشتہ کہاں کیا ؟ اہم خبر آگئی

11 Aug 2024
11 Aug 2024

(ویب ڈیسک) گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کےقافلے نے پھولنگر میں پڑاؤ کیا، ارشد ندیم اور قافلے نے پھولنگر میں ناشتہ کیا، اس کے بعد ارشد ندیم کا قافلہ میاں چنوں کی طرف روانہ ہوگیا، شہریوں کی جانب سے ارشد ندیم کا جگہ جگہ استقبال کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہیرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پوری قوم کو یکجا کردیا جبکہ بیرون ملک میں پاکستان کا جھنڈا بھی بلند کیا، پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا گیا، ایئرپورٹ پر ارشد ندیم اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، شہریوں نے اپنے ہیرو کو کندھوں پر اٹھایا۔

ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر احسن اقبال، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ارشد ندیم کا استقبال کیا،ایئرپورٹ سٹیٹ لاؤنج میں موجود ارشد ندیم کے والد نے اپنے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کے ہار پہنائے، سعد رفیق، عظمیٰ بخاری اور دیگر نے بھی ارشد ندیم کو ہار پہنائے۔

 اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سے میاں چُنوں جاتے ہوئے راستے میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں قیام کیا، ارشد ندیم کےقافلے نےپھولنگر میں پڑاؤ ڈالا، ارشد ندیم اور قافلے نے پھولنگر میں ناشتہ کیا، پھولنگرپڑاؤ کے بعد ارشد ندیم کا قافلہ میاں چنوں کی طرف روانہ ہوگیا کچھ گھنٹوں کی مسافت کے بعد وہ اپنے آبائی شہر میاں چنوں اور گاوں پہنچیں گے جہاں مداح اپنے ہیرو کی جھلک دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں۔

یاد رہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے نیزہ بازی مقابلے میں 92.97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کرکے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے