اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پریکٹس کی آفر قبول: بنگلہ دیش کی ٹیم 13اگست کو لاہور پہنچے گی

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہورنیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیزیز سے قبل پی سی بی کی پریکٹس کی آفر قبول کر لی۔

بی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی، بنگلا دیش ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش بورڈ کو پیشکش کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم پہلے بھیج دیں، ڈھاکا کے حالات کی وجہ سے بنگلا دیشی ٹیم کو وہاں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم اب قذافی سٹیڈیم لاہور میں تین روز پریکٹس کرکے اسلام آباد جائے گی،بنگلا دیش ٹیم 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں ہوگا۔

اس حوالے سے سی او اوسلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کھیل صرف جیت ہار کا نام نہیں ہے یہ دوستی بھی ہے، ہم چاہتے تھے کہ بنگلا دیش ٹیم کو ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کا مناسب موقع مل سکے، ہمیں خوشی ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہماری پیشکش قبول کرلی۔

دوسری جانب سی او او بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نظام الدین چودھری نے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اضافی ٹریننگ سہولت کی وجہ سے ٹیم کو بہتر تیاری ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے