اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کراچی پریس کلب بھی میدان میں آگیا،ارشد ندیم کیلئے لائف ٹائم ممبرشپ کا اعلان

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(ویب ڈیسک) کراچی پریس کلب نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کلب کی لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے قوم کا سرفخر سے بلندکیا ہے، انہوں نے ایک بار  پھر اولمپکس گیمز  میں پاکستان کا پرچم بلند کیا،ا رشد ندیم نے بھرپور محنت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئےگولڈ میڈل جیتا ہے۔

کراچی پریس کلب  کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں، ان کی اس کامیابی پر پوری قوم ان کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے، ارشد ندیم کی جیت نے جشن آزادی کی خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ارشد ندیم کے تاریخی کارنامے پر انہیں کراچی پریس کلب کی جانب لائف ٹائم ممبر شپ دی جائے گی،اس حوالے سے جلدکراچی پریس کلب میں ایک پروقار تقریب کا انعقادکیا جائےگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے