اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’برزخ‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی کی جانب سے بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ کے لیے بنائی گئی متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

ویب سیریز کو پروڈیوس کرنے والی سٹریمنگ ویب سائٹ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ’برزخ‘ کو 9 اگست کو یوٹیوب سے ہٹا دیا جائے گا۔

زی زندگی کے پاکستان میں دیکھے جانے والے یوٹیوب چینل سے ’برزخ‘ کی تمام 6 ہی قسطیں 9 اور 10 اگست کی درمیانی شب ڈیلیٹ کی گئیں۔

برزخ‘ کی تمام قسطیں ریلیز ہونے کے تین دن بعد تک یوٹیوب پر موجود تھیں اور شائقین نے ویب سیریز کی تمام قسطوں کو دیکھ لیا تھا۔

ویب سیریز کی پہلی قسط 19 جولائی جب کہ چھٹی اور آخری قسط 6 اگست کو ریلیز کی گئی تھی۔

ویب سیریز میں فواد خان، صنم سعید اور ایمان سلیمان سمیت دیگر اداکاروں نے کردار ادا کیے تھے، اس کی تمام شوٹنگ پاکستان میں ہوئی، اس کے لکھاری بھی پاکستانی تھے اور اس کی ہدایات بھی پاکستانی ڈائریکٹر نے دیں لیکن اسے بھارتی کمپنی کے لیے اردو میں بنایا گیا تھا۔

ویب سیریز میں دو ہم جنس پرست مرد کرداروں کو دکھائے جانے پر پاکستانی شائقین اور بعض فیشن و شوبز شخصیات نے اظہار برہمی کیا تھا اور ویب سیریز کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

بعد ازاں فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے برزخ کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں پابندی کی درخواست بھی دائر کی تھی، تاہم کمپنی نے پی ٹی اے کے ایکشن سے قبل ہی ویب سیریز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے