اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زویا ناصرعمر سے متعلق سوال پوچھنے پر برہم، ویڈیو وائرل

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ زویا ناصر انسٹاگرام صارف کی جانب سے عمر پوچھنے پر برہم ہو گئیں، جس کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زویا ناصر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے کیریئر، خوبصورتی اور فٹنس سمیت ان کی عمر سے متعلق بھی پوچھا گیا۔

سوالوں کے دوران ایک مداح نے ان سے ان کی عمر پوچھتے ہوئے ان کی عمر سے متعلق اندازہ بھی لگایا، جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں اور ان کی جانب سے ناراض ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مداح نے ان سے ان کی عمر پوچھتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ 46 برس کی لگتی ہیں، جس پر زویا ناصر نے انہیں کرارا جواب دیا۔

زویا ناصر نے اپنی عمر سے متعلق تُکے لگانے والےصارف پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں کہا کہ انہوں نے نے انہیں 46 سال کا کیوں کہا؟ جب کہ وہ تاحال 35 سال کی بھی نہیں ہوئیں؟

انہوں نے سخت لہجے میں سوال کرنے والے شخص کو کہا کہ وہ اس طرح ان کی عمر سے متعلق اندازے کیوں لگا رہے ہیں؟

زویا ناصر کی جانب سے مداح پر ناراض ہونے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور لکھا کہ وہ بظاہر 46 کی ہی لگتی ہیں، اس لیے ہر کوئی انہیں ایسا ہی کہتا ہے۔

بعض لوگوں نے کمنٹ کیے کہ کیوں کہ اداکارہ نے متعدد سرجریز کرا رکھی ہیں، اس لیے ہر کسی کو وہ زائد العمر لگتی ہیں۔

کچھ افراد نے اداکارہ کے بات کرنے پر بھی تبصرے کیے اور لکھا کہ وہ نشے میں بول رہی ہیں یا ان کے منہ میں پان ہے جب کہ دیگر صارفین نے انہیں جواب دیا کہ اگر وہ 46 سال کی بھی ہیں تو اس میں برا منانے والی کوئی بات نہیں، ایک دن ہر کسی نے بوڑھا ہونا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے