اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم کا گولڈ میڈل بابراعظم اور ٹیم کے ریکارڈز سے زیادہ بھاری قرار

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، پاکستانی ٹیم اور کپتان بابراعظم کے ریکارڈز پر بھاری ہے۔

ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں مینز جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی، ان کی جیت کی خاص بات بھارت کے نیرج چوپڑا کی شکست تھی۔

سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ارشد ندیم کا گولڈ میڈل، پاکستانی ٹیم اور کپتان بابراعظم کے ریکارڈز پر بھاری ہے کیونکہ بابراعظم ٹیم کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں جبکہ ارشد ندیم نے انفرادی طور پر پاکستان کو میڈل جتوایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے اس ملک کیلئے جو کردیا ہے اسکے لیے بابراعظم کو کئی سال لگیں گے، اگر پوری پاکستان کرکٹ ٹیم کا ندیم کی انفرادی کامیابی سے موازنہ کیا جائے تب بھی اولمپک چیمپئن سرفہرست آئے گا۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر پاکستان کی کرکٹ ٹیم 2028 کے اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت لیتی ہے تو اس کا منصفانہ موازنہ کیا جاسکتا ہے لیکن فی الحال، ندیم کا کارنامہ بے مثال ہے اور قومی ہیرو بن چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے