10 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں شوہر سے ملنے والے تمام تحائف ہی پسند ہیں لیکن ایک تحفہ ایسا ہے جوان کا پسندیدہ ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوہر سلیم کریم کی جانب سے اپنے سب سے پسندیدہ تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے شوہر کی جانب سے دیے گئے تمام تحائف بہت پسند ہیں۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شوہر کی جانب سے دیا گیا آخری تحفہ میں نے کہیں کھو دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کسی نے چوری کرلیا ہے اور جس نے بھی چوری کیا ہو گا وہ جہنم میں جائے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر کا خیال ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر کھو دیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، میرے شوہر مجھے جتنے بھی تحائف دیتے ہیں، ان میں سے مجھے چوڑیاں بہت پسند ہیں جو مجھے ہر ہفتے ملتی ہیں۔