10 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق چوکی انڈسٹریل ایریا پولیس نے اطلاع پر کاچھا گاؤں سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کی اسلحہ نمائش کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزم مقصود سے پستول و گولیاں، میگزین برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔