اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہے: شاہ محمود قریشی

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی کو برا لگے یا اچھا لگے بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سیاسی حقیقت ہیں اور ان کے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 40 سال سے سیاست کر رہا ہوں، میرے خلاف 39 سال تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا لیکن اب ایک سال میں درجنوں مقدمات ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا، ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا، ایک دوسرے کو غدار، غدار کہنا بند ہونا چاہیے، 75 سالوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں، جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا، بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے