اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کی چھٹی، موسم خوشگوار

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کی چھٹی ہو گئی جبکہ موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، ایبٹ روڈ ، شملہ پہاڑی ، ڈیوس روڈ اور اطراف میں بادل برسے،  چوبرجی، ساندہ، اسلام پورہ،  شام نگر روڈ پر بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

اس کے علاوہ فیروز پور روڈ، اچھرہ،  جیل روڈ اور اطراف میں بھی بارش سے  گرمی کے ستائے لاہوریوں کےچہرے کھل اٹھے،  کاہنہ، گجومتہ اور  گردونواح میں بھی بارش سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آگئی۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 107، لاہور میں25 ، فیصل آباد میں 21 اور ساہیوال میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، بارشوں کا یہ سپیل 12 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں سے دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 65 اور تربیلا میں 90 فیصد ہو چکی ہے، بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ  اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے