10 Aug 2024
(لاہور نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے معروف رائٹر خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر کوئی کارروائی نہ ہو سکی، خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل مدثر چودھری عدالت پیش ہوئے۔
بعدازاں عدالت نے خلیل الرحمان ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ آمنہ عروج نے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔