اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

معمر جوڑے کو قتل کرکے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام،پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے بوڑھے میاں بیوی کو اغوا کرکے جائیداد ہتھیانے اور انہیں قتل کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن ہیڈ کوارٹرز میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بوڑھے میاں بیوی کو قتل کرنے اور جائیداد ہڑپ کرنے کی کوشش ہوئی ہے، ماڈل ٹاؤن پولیس نے مددگار 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے سی بلاک سے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔

انہوں نے  بتایا کہ متاثرہ شخص افتخار نیشنل فرٹیلائزر سے ریٹائرڈ ہے جس نے 2 پلاٹ  نجی سوسائٹی میں لے رکھے ہیں،پراپرٹی ڈیلر عدنان نے دیگر 3 ساتھیوں سے مل کر کروڑوں کی جائیداد ہتھیانے کا پلان بنایا، پلان کے مطابق واردات کے بعد میاں بیوی کو قتل کرکے خودکشی کا سین بنانا تھا۔

ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے 30 جولائی کو 60 سالہ افتخار، 55 سالہ عاصمہ کو پلاٹس کے ٹرانسفر کیلئے بلایا، ملزمان نے بہانے سے میاں بیوی کو  نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں لے جا کر یرغمال بنایا، ملزمان نے گن پوائنٹ پر پہلے 80 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروائے،ملزمان نجی سوسائٹی والے پلاٹس اور دیگر جائیداد کی دستاویزات کیلئے متاثرہ شہری کے ساتھ دوسرے گھر آئے،موقع پاکر خاتون نے شور کیا جس پر ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس کی کارروائی سے دو ملزمان گرفتار ہوگئے اور دو فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم عدنان اور عمران شامل،ملزمان سے 80 لاکھ روپے، پلاٹس کی فائلیں دیگر پیپرز برآمد ہوئے،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے