09 Aug 2024
(لاہور نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پوری قوم کا سرفخر سے بلند کیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محدود سہولیات کے ساتھ قومی ہیرو نے اولمپکس میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا، محنت لگن اور پاکستان کے لئے کچھ کر گزرنے کے جذبے نے تاریخ رقم کی ہے۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ اولمپکس میں ریکارڈ بھی قائم کیا، ارشد ندیم پاکستان کی نئی نسل کے لئے ایک زندہ مثال ہیں، شاباش اور شکریہ ارشد آپ نے قوم کو سچی خوشی سے سرشار کیا ہے۔