اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اولمپکس : طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(ویب ڈیسک ) ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے طلائی تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کی میڈل تقریب بھی آج رات ہوگی، جس میں تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

فائنل کے پہلے راؤنڈ میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو ضائع ہوئی، دوسری تھرو میں انہوں نے 92 اعشاریہ 97 میٹر دور تک تھرو پھینکی، جکہ تیسری تھرو میں وہ88 میٹر تک تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے۔

ارشد ندیم نے اپنی 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ جبکہ دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم اپنی آخری تھرو میں 91 اعشاریہ 79 میٹر تھرو پھینکنے میں کامیاب رہے۔ 

 فائنل میں شرکت کرنے والا کوئی دوسرا ایتھلیٹ 90 میٹرز سے زائد طویل تھرو پھینکنے میں کامیاب نہ ہو سکا، یوں ارشد ندیم نے 40 سال بعد پاکستان کیلئے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے