08 Aug 2024
(لاہورنیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں۔